اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہِ پاسداران خبردار کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود ملک کی مسلح افواج کی سرخ لکیر ہیں۔
میجر جنرل احمد وحیدی نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی ملک یا جارح قوت کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اسلامی مجاہدین کی جانب سے اس کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ